5 اکتوبر 2014 - 12:19
جرمنی؛ مسجد امام علی(ع) میں منعقدہ پروگرام کا کیا غیر مسلمانوں نے استقبال+ تصاویر

۱۹۹۷ میں ہیمبرگ میں مسلمانوں کی اعلی کونسل کی پیشکش پر اس دن کو ’’ مساجد کے دروازے کھلے ہیں‘‘ کا نام دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ۳ اکتوبر بروز جمعہ کو ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں ’’مسجد امام علی (ع) کے دروازے کھلے ہیں‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس کا غیر مسلمانوں نے بہت خوبصورت استقبال کیا۔
 جرمنی میں تین اکتوبر کو مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد کی مناسبت سے سرکاری چھٹی ہوتی ہے ۱۹۹۷ میں ہیمبرگ میں مسلمانوں کی اعلی کونسل کی پیشکش  پر اس دن کو ’’ مساجد کے دروازے کھلے ہیں‘‘ کا نام دیا گیا۔
اس دن جرمنی کے اسلامی مراکز کوشش کرتے ہیں کہ اسلامی اصول و اقدار کو جرمن سماج میں پہچنوائیں۔
اسی سلسلے میں ہیمبرگ کے اسلامی مرکز جو گزشتہ سالوں سے اس شہر میں کافی حد تک اسلامی فعالیتیں کرنے میں مشغول ہے نے ’’ مسجد امام علی (ع) کے دروازے کھلے ہیں‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کر کے غیر مسلمانوں کو دعوت دی جس میں مختلف طرح کے مذہبی پروگرام پیش کئے گئے اور جرمنی میں ترجمہ شدہ اسلامی کتابوں کی نمائش لگائی گئی جبکہ اسلام سے متعلق سوالات و جوابات کا پروگرام بھی رکھا گیا۔ غیر مسلمانوں نے ان پروگراموں کا کافی استقبال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲